بجلی کی غیراعلانیہ بندش سمیت ٹرپنگ کا سلسلہ جہلم شہرسمیت مختلف علاقے میں جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہرسمیت مختلف علاقے جن میں نئی آبادی محلہ کریم پورہ میں پچھلے کئی روز سے بجلی کی غیراعلانیہ بندش سمیت ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی قیمتی الیکٹرونکس مصنوعات جلنے لگیں، وقفے وقفے سے بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے صارفین کو آئیسکو سرکل واپڈا نے پتھر کے زمانے میں بھیج رکھا ہے، کئی دہائیاں قبل جو ٹرانسفارمر لگایا گیا سینکڑوں کے حساب سے نئے کنکشن لگ جانے کے باوجود متعلقہ سب ڈویڑن نے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کیوجہ سے گرمیوں کے آغاز پر ہی کئی کئی گھنٹے کی طویل بندش،بجلی کی کمی بیشی اور ٹریپنگ باعث الیکٹرانکس قیمتی مصنوعات جل رہی ہیں صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہانہ بل بروقت جمع کروادیتے ہیں اس سے قبل متعدد مرتبہ متعلقہ سب ڈویژن اور ایکسین دفتر شکایات کا اندراج کرواچکے ہیں، واپڈا افسران ہر دفعہ لالی پاپ دیکر جان چھڑوالیتے ہیں چونکہ گرمیوں کا آغاز ہے آئیسکو سرکل جہلم کے ایس ای، ایکسین اور ایس ڈی او نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 سو کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ صارفین کو موسم گرما میں بجلی کی بندش اور مصنوعات کو پہنچنے والے نقصان کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں