تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔صدر وویمن فاونڈیشن
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے کہاکہ نوجوان نسل کیلئے تعلیم کا حصول وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے تعلیم کی وجہ سے انسان معاشرے میں نام کما سکتا ہے جس ملک میں تعلیم کی کمی ہوں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ملک و قوم کی ترقی تعلیم حاصل کرنے میں ہے وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم ایک جذبہ ہے اور جذبہ ایک محنت ہے جس انسان میں محنت اور جذبہ موجود نہ ہوں وہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتی ہم سب کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج نوجوان نسل تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی سے قاصر ہیں کورونا وائرس عالمی وبا سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو گیا جو نوجوان نسل کیلئے باعث نقصان ہے۔