گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی نوعیت کے منصوبوں میں غیر معمولی تاخیر برداشت نہیں کرے گی، او نہ ہی کارگاہ ایریا میں غیر قانونی لکڑی کی سپلائی کی اجازت ہوگی، کارگا ہ ویلی کی قدرتی خوبصورتی کے اضافہ کرکے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کیلئے پرکشش بنائیں گے، کارگاہ ویلی میں فارسٹ چیک پوسٹ پولیس، چیک پوسٹ اور ہائیڈروپراجیکٹ میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو سختی کریں گے یہ باتیں سوموارکے روزلائن ڈیپارٹمنٹ اداروں کے ساتھ کارگاہ تفصیلی دورے کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارگاہ ویلی کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات پر زمہدار آفیسران کے ہمراہ خود دورہ کر کے اس بات کو یقینی بنارہا ہو کہ انتظامیہ کارگاہ کی ترقی کیلئے کس قدر سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ کارگاہ کے عوام کے اراضی تنازعات، معاویضہ جات اور دیگر مسائل کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں اور انکے حل کیلئے فیلڈ ریونیو سٹاف ہمہ وقت کو شاں ہے میرٹ اور شفاف انداز میں زمینوں کے کیسز حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے کارگاہ ویلی گلگت کی شان اور پہچان ہے یہاں سرسبز شادات اور خوبصورت نظارے قدرت کی نعمتوں میں سے ایک ہے جسے دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں اور علاقے کی زرمبادلہ میں اضافے کیلئے اہم ذریعہ ہے ترجمان شہری انتظامیہ نے عوام الناس سے درخواست کی ہے وہ علاقے کی مجموعی ترقی و خوشحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح اور مقصد ہے عوام کے اعتماد سے ہی شہر کی تعمیرو ترقی جاری رہے گی۔
