میونسپل انسپکشن ٹیم کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) میونسپل انسپکشن ٹیم کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دکانداروں، قصائیوں اور نان بائیوں پر جرمانے، محتاط رہنے کا نوٹسز جاری، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیم کو حکم دیاکہ وہ فوری طور پر عوامی شکایات کاازالہ کیلئے کریک ڈاون کریں، جس پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے بلدیہ فورس کے ہمراہ الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور قصائیوں پر جرمانے اور نوٹسز جاری کیں انہیں وارننگ دی کہ ہو اپنا قبلہ دست کریں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ نرخوں پر عملدرآمد کریں، بصورت دیگر انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، واضح رہے کہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کے حکم پر روزانہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے سوموار کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ گرانفروشوں، کے خلاف شکایات براہ راست الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کے نمبرات 03555554145 اور 05811-920724 پر درج کرا دیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔ عوام کو دونوں ہاتھوں کو لوٹنے والے تاجروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں