پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی سینئر صحافی حامد میر پر عائد پابندیوں کیخلاف بول اٹھے

Spread the love

لندن(عارف چودھری)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی سینئر صحافی حامد میر پر عائد پابندیوں کیخلاف بول اٹھے، انہوں نے کہا کہ حامد میر پر تازہ ترین وار ہو، صحافیوں کا قتل، اغواء یا پھر زد وکوب کرنا شامل ہو، فسطائیت کی جانب سے پاکستان کا وجود خطرے میں ڈالنے سے قبل اس کا راستہ روکنا ہوگا۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حامد میر پر تازہ ترین وار ہو، سلیم شہزاد کا قتل، ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، مطیع اللہ جان اور گل بخاری کا اغواء یا احمد نورانی، اسد طور، عمر چیمہ، بلال فاروقی اور اعزاز سید کو زد و کوب کرنا، اس سے پہلے کہ فسطائیت پاکستان کا وجود خطرے میں ڈال دے، ہمیں اس کا راستہ روکنا ہو گا! اسی طرح سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ حامد میر صاحب کے پروگرام پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ اپنے لیے مزید مشکلات اور مسائل کو جنم دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں