اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل انسپکشن ٹیم ان ایکشن

Spread the love

گلگت(پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل انسپکشن ٹیم ان ایکشن، گرانفروشی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے، جوٹیال میں ا یل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے سٹورسے ہاتھ سے لکھی ہوئی جعلی ریٹ لسٹ ملنے پر دکان سیل کرکے دکاندار بھاری جرمانہ عا ئد کردیا، تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے ہوئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی، اور میونسپل پولیس فورس پر مشتمل میونسپل انسپکشن ٹیم کا شہر کے مختلف بازاروں میں گرانفروشوں، خو ساختہ مہنگائی کرنے والوں، اور ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پر زمہ داروں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا، کریک ڈاون کے دوران متعدد دکانداروں پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور آئندہ محتاط رہنے کیلئے نوٹسز جاری کئے، جبکہ جوٹیال میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی جعلی ریٹ لسٹ پر سلنڈروں کی خرید وفروخت پر میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی نے ریٹ لسٹ ضبط اور دکان کو سیل کرتے ہوئے دکاندار کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت حاضری کیلئے نوٹس جاری کیا، ترجمان پرائس کنٹرول کمیٹی نے دکانداروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخنامے پر عملدرآمد کریں، خلاف ورزی نہ کرے، ذمہ داروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جیل یاجرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں، عوام الناس خلاف ورزی کرنے والے تاجروں، گوشت فروشوں، پولٹری مالکان اور اشیائے خور د نوش کے قیمتوں میں زائد منافع لینے والے دکانداروں کی براہ راست شکایات الفا کنٹرول تحصیل آفس یا میڈیا سیل کو اپنی شکایات درج کرائیں، تاکہ فوری طور پر شکایت کے ازالے کیلئے کاروائی کی جاسکے۔ ہمارا مقصد عوام کیخدمت اور مسائل کاحل ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کسی تفریق کے بغیر کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں