
جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر برادری کے لیے خوشخبری۔ اب ضلع بھر میں 6 دن کارروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، جمعہ کو تاجر کارروبار بند رکھیں گے،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جہلم سمیت ضلع بھر میں تاجر ہفتے میں 6 دن کارروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گے جبکہ جمعہ کے دن کارروبار بند رکھنے کے پابند ہونگے۔ جاری نوٹیکفیشن کے مطابق تاجر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور کروانے کے بھی پابند ہونگے۔ جاری نوٹیکفیشن میں جاری کیا گیا ہے کہ دکانوں میں داخل ہونے سے قبل صارفین اپنے چہروں پر فیس ماسک کا استعمال کرنے کے پابند ہونگے، جبکہ دکاندار گاہکوں کے ہاتھ سینی ٹائز کروانے کے پابند ہونگے اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ شہریوں نے 6 دن کارروبار جاری رکھنے کے اجازت نامے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کرنیکی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے