کرونا عالمی وبا اللہ تعالی کی طرف سے ایک عذاب ہے۔احمد حسین مشوانی

Spread the love

کرونا وائرس عالمی وبا کا خاتمہ حکومتی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔پرنسپل کبیر میڈیکل کالج پشاور

پشاور(چیف اکرام الدین)کبیر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر احمد حسین مشوانی نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے گناہنگاروں کیلئے ایک عذاب ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور آفات نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے جو ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ہمیں اس مشکل گھڑی میں اپنے آس پاس غریب،لاچار اور بے بس لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔کرونا وائرس کا خاتمہ گھر بیٹھنے سے ممکن ہے لاک ڈاون سے ہی عوام کرونا وائرس جیسی عالمی وبا سے بچ سکتے ہیں۔اس وقت اللہ کی بارگاہ میں اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دعا کرنی چاہئے تا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور آفات سے تمام انسانوں اور بالخصوص مسلمانوں کو نجات مل سکے کبیر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر احمد حسین مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ چونکہ ابھی تک نہ تو اس بیماری کا کسی کو پوری طرح علم ہے نہ ہی اس کا کوئی علاج ہے اس لئے اس کے نقصان کو کم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جائےاس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنس کو بھی چاہیے کہ چھٹیاں چل رہی ہے سٹوڈنس اپنا ٹائم ضائع نہ کریں گھر میں اپنی پڑھائی پر دیہان دیں انہوں نے کہا کہ سٹوڈنس اس چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مضامین میں پڑھائی کرے تا کہ کل امتحانات میں کامیاب ہو سکیں۔تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو بھی چاہئے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور انٹرنیٹ اور وٹس ایپ پرگوگل کلاس روم، یوٹیوب اور وٹس ایُپ گروپس اور اسی طرح کی دوسری ذرائع اور اپلیکیشنز سےاستفادہ کریں اور طلباء کی رہنمائی کریں انہوں نے مذید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور کرونا وائرس سے جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں اللہ تبارک و تعالی سب کو صحت کاملہ نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں