ساہیوال آصف ندیم …ڈپٹی کمشنر ساہیوال ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ کی پٹرول پمپس اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ۔ متعدد پٹرول پمپس اور سبزی فروٹس و کریانہ کے دوکانداروں کو ناجائزمنافع خوری پر 103000 روپے جرمانے عائد کیے ۔
عوامی و سماجی حلقوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کے اس کاروائی کو سراہا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ناجائز منافع خوری ہرگز برادشت نہ کی جائے گی.ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی