پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں چوہدری محمد انور کی وفات پرایک تعزیتی پروگرام

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )

قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير اور حلقہ ارباب ذوق کے ممبران کے اشتراک سے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں چوہدری محمد انور کی وفات پر ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں حلقہ ارباب ذوق کے بانی و سرپرست ، شاعر وا ادیب چوہدری انور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض تنظیم کی جنرل سیکرٹری روبینہ خان نے انجام دیئے اور وائس چیئر ڈاکٹر طاہر نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور قونصل جنرل آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات خوشی ہے کہ قونصل جنرل نے تعزیتی پروگرام کے لئے ان کے ساتھ تعاون کیا۔ اور پر تکلف چائے کا اہتمام کیا۔ ۔ روبینہ خان نے مرحوم کے اہل خانہ کا تعارف کروایا اور مرحوم کی کچھ یادوں کو تازہ کیا۔ مرحوم کی صاحبزادی نے اپنے والد کی یاد میں لکھا گیا اپنا کلام سنایا جس کو سن کر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ مرحوم کے بھائی فضل کریم، ، ان کے بھتیجے سابقہ ایم ای پی سجاد کریم ، قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير ، ایم پی افضل خان ، شاعر لیاقت علی احد ،صابر رضا ، کونسلر یاسمین ، شاعرہ نغمانہ کنول، فردوس ، محبوب الہی بٹ ، چوہدری محمد سرور ، شہناز سومجی، اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر یونس پرواز نے تلاوت کی۔ اس موقع پر مقررین نے قونصل جنرل سے درخواست کی کہ وہ حکومت پاکستان سے بیرون ملک پاکستانیوں کی درخواست پہنچا یں کہ محمد انور جیسے افراد جو کہ قوم کے سرمایہ ہیں ان کو ان کی حیات میں خصوصی اعزاز سے نوازا جاے ۔ حلقہ ارباب ذوق کے ممبران نے عہد کیا کہ انور صاحب کی وفات کے بعد ان کے کام کو ہمیشہ کی طرح جاری و ساری رکھا جائے گا اور ان کا وطن پرستی کا پیغام پوری دنیا میں پہنچایا جائے گا ۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر پرواز نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں