نواحی گاوں 92 سکس آر میں انٹرنیشنل کبڈی میچ منعقد کیا گیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری آ صف ندیم: نواحی گاوں 92 سکس آر میں انٹرنیشنل کبڈی ٹکرا منعقد کیا گیا جس میں کبڈی پلیئر شفیق چشتی اور ملک بنیامین کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا کبڈی میچ کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کبڈی میچ کو دیکھنے کے لئے شہریوںکی بڑی تعدادسٹیڈیم میں موجودتھی دونوں کبڈی ٹیموں کےدرمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور میچ شفیق چشتی کی ٹیم نے 14 کے مقابلے میں 15پوائنٹس سے جیت لیا
اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث گراونڈ ویران ہوگئے تھے لیکن اب کورونا کا دباؤ کم ہونے کے بعد دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے کبڈی کے ایسے مقابلے جاری رہنے چاہیئے تاکہ لوگوں کو بہتر اور صحت مند سرگرمیوں کو دیکھنے کا موقع ملتا رہے۔ ایم پی اے ملک محمد ارشد کا کہنا تھا کہ گراونڈ آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے کبڈی میچ میں کمشنر ساہیوال کے آنے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے میچ کے آخر میں رنر آپ اور جیتنے والی ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں