ساہیوال چوہدری آ صف ندیمۛ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خاں بزدار کے وژن کی روشنی میں ساہیوال ایجوکیشن اتھارٹی نے کلچرل ڈے منانے کا سلسلہ شروع کررکھاہے-سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشدکی سربراہی میں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول غلہ منڈی میں کلچرل ڈے منایاگیا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیاگیا-تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید واجد علی شاہ تھے-اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد، ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل،ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر نوید غظمت رانا، پرنسپل میڈم نورافشاں سمیت ٹیچرز، طلباء، والدین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی-کلچرل ڈے میں سکول کی 2000طالبات نے حصہ لیا،طالبات اور اساتذہ نے پاکستانی ثقافتوں کو دکھانے کیلئے علاقائی لباس پہن کر ثقافتی روپ اختیار کررکھاتھا،پروگرام میں گلگت بلتستان، کشمیر سمیت تمام صوبوں کو دکھایاگیا،سکول لان میں کلچرل ڈے کی مناسبت سے خصوصی ماڈل تیار کیے گئے تھے، روائتی پکوان کیلئے اساتذہ نے طالبات کی مدد کی-اس موقع پر ڈھول کی تاپ پر علاقائی بھنگڑا بھی پیش کیا گیا-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے
