پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کاروائیاں

Spread the love

ساہیوال چوہدری آ صف ندیم: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کاروائیوں اور امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنے پر چیمبر آف کامرس ساہیوال کا پولیس کو خراج تحسین ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی چیمبر آف کامرس آمد تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس ساہیوال کے صدر شیخ بشارت ،کی جانب سے ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ ، ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین ، ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم ، و دیگر پولیس آفیسران کو ان کی بہترین کار کر دگی کی پر چیمبر آف کامر س ساہیوال مدعو کیا گیا ۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس ساہیوال کے صدر شیخ بشارت ، سید علمدار حسین شاہ چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی ہیومن رائٹس اور سیز پاکستانیز اور دیگر عہدے داران و ممبران بھی موجود تھے۔
انہوں نے حالیہ تھانہ فرید ٹاون میں بنک ڈکیتی کے ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچانے اور لوٹی گئی رقم برآمد کر نے پر ساہیوال پولیس کی کاروائی کوسراہا اور جرت و بہادری کا مظاہر ہ کر نے والے پولیس ملازمان کو اعزازی شیلڈ زدیں ۔
انہوں نے ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروا ئیوں اور امن و امان کے حوالہ سے بہترین حکمت عملی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں