جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں قائم اسلحہ لائسنسنگ برانچ میں جعلی لائسنس کے دھندے کا انکشاف، 2019-20 کے سالوں میں 790 جعلی لائسنس بنا کر لاکھوں اینٹھ لئے گئے، نادرا کاؤنٹر نے بھانڈہ پھوڑ دیا، اسسٹنٹ کمشنر اسلحہ لائسنس کلرک کے خلاف انکوائری کا آغاذ کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں قائم اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن محمد سلیم کی نگرانی میں جعلی اسلحہ لائسنسنگ کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے،2019-20 کے سالوں میں 790 جعلی لائسنس بنائے گئے جن کے 30/40 ہزار روپے فی لائسنس وصولی کی اطلاعات ہیں یہ لائسنس منڈی بہاؤالدین، جہلم اور دیگر اضلاع کے لوگوں کے بنوائے گئے، یہ لائسنس مختلف اضلاع کے نادرا کاؤنٹر سے تصدیق کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن محمد سلیم کے پاس بھجوائے گئے جنہوں نے لائسنسنگ برانچ سے تصدیق کے بغیر ہی تصدیق کر دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سے انکوائری کروائی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن اسلحہ لائسنس اور متعلقہ کلرک کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے 790 لائسنس کی منسوخی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر بھجوا دیا ہے،اے سی کوآرڈینیشن اور دیگر ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
