حکومت نے دھونس دھاندلی کے ذریعے سے آئندہ الیکشن جیتنے کے لئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا بل منظور کروایا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 26 کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ حکومت نے دھونس دھاندلی کے ذریعے سے آئندہ الیکشن جیتنے کے لئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا بل منظور کروایا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیاء میں ناکام ہو چکا ہے،چونکہ نااہل حکمران عوام میں جا نہیں سکتے اور نہ ہی عوام انہیں ووٹ دینا چاہتے ہیں، لیکن 2023 کا الیکشن جیتنے کا جو خود ساختہ پلان حکومت نے تیار کیا ہے حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کیونکہ 2018 کا الیکشن انہوں نے چوری کیا تھا لیکن یہ جو مرضی کر لیں اپوزیشن ان کے راستے کی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی، نااہل حکمرانوں کی کوئی چال اب کامیاب نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کبھی لاگو نہیں ہوسکتے،پاکستان کی غیور عوام تحریک انصاف کی نااہل حکومت کی طرف سے دی جانے والی تکلیفیں مہنگائی کی شکل میں برداشت کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو اتنے سبز باغ دکھائے گئے کہ اب ان باغوں کے پتے بھی مرجھا چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نااہل جتنی مرضی کوشش کر لیں جب بھی الیکشن ہوئے قائد میاں محمد نوازشریف پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں حکومت قائم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں