ہمارا معاشرہ بہت سی سماجی اور معاشرتی برائیوں کا شکار ہے,سید خلیل حسین کاظمی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)آج ہمارا معاشرہ بہت سی سماجی اور معاشرتی برائیوں کا شکار ہے، مغربی کلچر کو اپنانے کی وجہ سے نوجوان نسل اسلام کے اصولوں سے ناواقف ہونے کے باعث بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اسلامی قوانین کی روشنی میں کریں اور انکے کردار کو اتنا پختہ بنائیں کہ ان پر مغربی کلچر کی چھاپ نہ لگ سکے ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اس وقت مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو کمزور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں یہاں تک کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات، احساسات اور عقیدہ کو بھی نقصان پہنچانے کی مزموم کوششو ں میں مصروف ہیں۔ ایسے حالات میں اسلامی احکامات کے مطابق زندگیوں کو ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے، حکومت کیطرف سے تعلیمی نصاب میں قرآن مجید کی تعلیم کو سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں میں نصاب میں شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ اور قوانین بارے آگاہی دینا بھی اشد ضروری ہے۔ جس سے نوجوان نسل کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں