ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن شاہد بخاری کا مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن شاہد بخاری کا مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کا عمل جاری، گزشتہ 1 ماہ کے دوران انہوں نے ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں کھاد کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے 191 چھاپے مارے اور مہنگے داموں کھاد کی فروخت پر 8 ڈیلرز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد بخاری نے کہا کہ جہاں کہیں کسانوں کی طرف سے مہنگے داموں کھاد کی فروخت کی شکایات موصول ہوتی ہیں وہاں بذات خود فیلڈ میں جا کر انسپکشن کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کھاد اور دیگر ایگریکلچر پروڈکٹ کی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کر رہا ہوں تاکہ کسانوں کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں