بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اٹھنے والی مہنگائی سے تنگ شہری بلبلا اٹھے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اٹھنے والی مہنگائی سے تنگ شہری بلبلا اٹھے، گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کی شکایات کے انبار، چادر دیکھ کے پاؤں پھیلانے کا فارمولا بھی مہنگائی نے صفر کر دیا، ان خیالات کا اظہار شہریوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بہت مشکل وقت دیکھے ہیں لیکن موجودہ دور میں غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، گھر وں میں بچوں کو 2 وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہو گیا ہے، دکانوں پر کارروبار نہیں مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے، موجودہ حکمران عوام کو بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا میں پٹرول کی قیمتوں سے موازنہ کرتے دکھائی دیتے ہیں ہمیں بتایا جائے ہم نے ووٹ پاکستان میں دیئے یا بنگلہ دیش، بھارت یا سری لنکا میں دیئے، آج 18 ہزار سے 20 ہزار روپے ماہانہ کمانے والا شخص گھر کو کیسے چلاپائے گا، گیس،بجلی اور گھروں کے کرایوں سمیت یوٹیلیٹی کے بلوں نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے، بچوں کے لئے دال روٹی کمانے کے ہر شخص کو لالے پڑے ہوئے ہیں، کسی بھی سبزی کی قیمت سو روپے فی کلو گرام سے کم نہیں گھی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، روز مرہ کی اشیاء خریدنے جائیں تو ہر چیز50 روپے سے 100 روپے گزشتہ ماہ سے مہنگی مل رہی ہے، لیکن تنخواہوں اور کمائی میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، دکاندار، دودھ، دہی فروخت کرنے والے، اسٹیشنری شاپ، کیٹرنگ کے کارروبار سے تعلق رکھنے والے افراد نے بتایا کہ مہنگائی سے بہت پریشان ہیں، کارروبار بھی دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا ملک ہی بحران کا شکار ہو چکا ہے،شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیاہے کہ حکمرانوں کو غریب سفید پوش طبقے کو بنیادی اشیاء سستے داموں مہیا کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ محنت مزدوری کرنے والے افراد اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں