لِلہ تا جہلم دو رویہ سڑک، موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو ملانے میں اہم کردار ادا کرے گی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ضلع بھر کے تمام قصبوں میں آمدورفت کے نظام کو آسان اور بہتر بنانے کی خاطر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مسلسل کوشوں و کاوشوں سے وفاقی اور پنجاب حکومت اربوں روپے کی گرانٹ جاری کر چکی ہے، اور حال ہی میں لِلہ تا جہلم دو رویہ سڑک، موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو ملانے میں اہم کردار ادا کرے گی جبکہ مضافاتی علاقوں میں لنک روڈ کی تعمیر بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے اکثر و بیشتر علاقوں میں کارپٹ سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں جس کیوجہ سے مضافاتی علاقوں کے مکین سفری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ذاتی دلچسپی لیکر لِلہ تا جہلم 128 کلو میٹر 2 رویہ سڑک جس پر تقریباً 16 ارب روپے لاگت آئے گی کا وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سنگ بنیاد رکھوا کر ضلع جہلم کے شہریوں کے دل جیت لئے، فواد حسین چوہدری نے 2018 ء کے انتخابات کے موقع پر حلقہ این اے 67 کے ووٹرز سے جو وعدے کئے پورے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے۔ فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہمارے سیاست دان اگلے الیکشن کا سوچتے ہیں جبکہ ہم آنے والی نسلوں کے بارے سوچ رہے ہیں کہ ہم نے آنے والی نسلوں کے لئے کون کون سی سہولیات مہیا کرنی ہیں، انہوں نے کہا کہ لِلہ جہلم سٹرک کی تعمیر سے ضلع خوشاب، ضلع چکوال، ضلع منڈی بہاوالدین، ضلع گجرات اور میر پور آذاد کشمیر کے شہری فائدہ اٹھائیں گے۔ لِلہ تاجہلم 2 رویہ سڑک 30 ماہ میں مکمل ہو گی، فواد حسین چوہدری نے کہا کہ اس سے قبل ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں پر کرپشن جیسے گھناؤنے الزامات لگتے تھے الحمد اللہ ہمارے ممبران پر کوئی شخص مالی بدعنوانی ثابت تو دور کی بات الزام بھی عائد نہیں کر سکتا۔ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر بہت جلد ختم ہو جائے گی، سابق حکمرانوں نے جو قرضے حاصل کئے موجودہ حکمران صرف قرضوں کی ادائیگی کررہی ہے۔ کورونا جیسی مہلک مرض نے پاکستان سمیت دنیاء بھر کی معیشت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، جس کیوجہ سے مہنگائی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں