پندرہ سال سے بے گھر کوکی خیل متاثرین کے دکھ درد و مسائل سے بخوبی واقف ہیں

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) پندرہ سال سے بے گھر کوکی خیل متاثرین کے دکھ درد و مسائل سے بخوبی واقف ہیں، بھگیاڑی کے مقام پر شاہراہ بندش سے لنڈی کوتل عوام و تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے. پاک افغان تعلقات سمیت تجارت بری طرح متاثر ہوا ہے. شاہراہ بندش سے قوموں کے مابین تعصب پھیلنے کا خدشہ ہے. 18 ویں ترمیم میں یہ تمام تر اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہے. نومنتخب نمائندگان پاک افغان شاہراہ بندش و کوکی خیل متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کریں. شاہ رخمان شینواری کا دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس

لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر رجسٹر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ قومی اسمبلی کے امیدوار شاہ رخمان شینواری ،گل بہادر آفریدی، لنڈی کوتل پیپلزپارٹی جنرل سیکرٹری فتح الرحمان شینواری، نعت اللہ، روزالدین و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان شاہراہ کوکی خیل متاثرین کے دھرنے کے باعث اج 23 ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کے لئے بند ہے لیکن تاحال منتخب نمائندگان کی کارکردگی زیرو ہے باوجود اس کے کہ خیبر سے ایک ایم این اے اور تین ایم پی اے ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ضلع خیبر کے ذمہ دار ہیں لنڈی کوتل سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد عدنان قادری صوبائی وزیر ہے سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی ڈیڈک چئیرمین ضلع خیبر ہے اس کے علاوہ ایم این اے اقبال آفریدی بھی پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور یہاں بھگیاڑی کے مقام پر قوم کوکی خیل تیراہ متاثرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے جس سے لنڈی کوتل تحصیل کے عوام کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن یہ سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کردار ادا کرنے کی بجائے اس مسئلے سے روگردانی اختیار کی ہے جو باعثِ افسوس ہے کیونکہ عوام نے ان کو اپنے مسائل کے حل و خدمت کرنے کے لئے منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کے ڈیمانڈ جین ون و بجاء ہے لیکن بھگیاڑی کے مقام پر 23 دن دھرنے کے باوجود زمہ دار ادارے ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہیں تو پھر ان کو بھی سوچنا چاہئے اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے اگے بڑھنا چاہئے کیونکہ روڈ بندش سے صرف عوام ہی کو نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ بندش سے لنڈی کوتل بازار میں سبزی پھل اور دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کے علاوہ لوکل ٹرانسپورٹرز بھی بری طرح متاثر ہے انہوں نے کہا کہ کوکی خیل متاثرین بے شک احتجاج جاری رکھے لیکن سوچ لیں کہ بھگیاڑی کے مقام پر شاہراہ بندش سے کس کو نقصان اور کس کو فائدہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ کوکی خیل تمام اقوام کو اپنے ساتھ متحد کرنے کی کوشش کرے اگر اسطرح حالات رہی تو قوموں کے درمیان دوریاں و تعصب پیدا ہوجائے گی اور اپس میں ایک دوسرے کے پیچھے لگے ہونگے انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر تجارت شاہراہ بندش سے متاثر ہے جس سے براہ راست قوم کو نقصان ہورہا ہے دوسرے جانب قومی خزانے سمیت تجارتی تعلقات پر بھی برا اثر پڑتا ہے شاہ رخمان شینواری نے منتخب نمائندگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بے بسی کے بہانے نہ بنائیں کیونکہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے کی تمام تر اختیارات چیف ایگزیکٹو یعنی وزیر اعلیٰ اور منتخب حکومت کے پاس ہے اگر ان سے یہ کام نہیں ہورہی تو پھر مظاہرین کے ساتھ احتجاج پر بیٹھ جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ اگر منتخب نمائندگان نے کردار ادا نہ کیا تو اس سے اپس میں نفرتیں و تعصب پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ نہ دیدہ قوتیں قوموں کو اپس میں لڑانے کی سازش میں کامیاب ہورہے ہیں آخر میں انہوں نے ضلع خیبر سے منتخب نمائندگان، ڈی سی خیبر، کور کمانڈر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف سے اس مسئلے کے پرامن حل نکالنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں