پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کی جانب سے سموگ بارے آگاہی مہم کا آغاذ کر د یاگیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کی جانب سے سموگ بارے آگاہی مہم کا آغاذ کر د یاگیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی گلفام ناصر، ڈی ایس پی آصف محمود کی خصوصی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس نے سموگ بارے آگاہی مہم کا آغاذ کر دیا ہے، چوکی انچارج ندیم عباس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سموگ سے بچاؤ سمیت حفاظتی اقدامات سے آگاہی وقت کی اہم ضروت ہے، دوران ِ پٹرولنگ سپیشل طور پر سموگ کے متعلق شہریوں کو آگاہ کیا جاتا رہے گا، چوکی انچارج نے مزید بتایا کہ پوسٹ ہذا پر ڈینگی مچھر سے بچاؤ کا سپرے بھی کروایا گیا ہے تاکہ جوانوں کو ڈینگی جیسے مہلک مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں