تباہی سرکار نے مہنگائی کا باضابطہ اعلان کر دیا،چوہدری راشد گھرمالہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 26 تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، حکومت نے بجٹ میں پٹرولیم لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پٹرولیم لیوی بھی عوام سے وصول کی جائے گی اب پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہر ماہ 4 سے5 روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی جائیگی، آنے والے مہینوں میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول بجلی بم گرائے اور اب سوئی گیس کے بلوں میں اضافے کی نوید سنا ئی جارہی ہے، عوام حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں،عمران خان پچھلے 20 سالوں سے کرپشن کے خاتمے کی گردان سنا رہے تھے،مہنگائی اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ہو رہی ہے عمران خان کے پاس عوام کیلئے کوئی معقول جو اب نہیں،عمران خان اور اس کے ساتھی پاکستان سے بھاگنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں لیکن عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے،احتجاج اور دھرنوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت نے کرنا ہے، ن لیگ کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی کارکن قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کے لئے قیادت کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں