عشق رسول ؐ ہمارے ظاہر چال ڈھال شکل شباہت اور عمل سے ثابت ہوتا ہے،سید خلیل حسین کاظمی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہمارے اقوال و افعال کردار کو آقا کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں صرف غلامی رسول کا نعرہ کافی نہیں ہمیں اپنے کردار سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم آقادو عالم حضرت محمدﷺ ؐ کے غلام اور سچی محبت کرنے والے ہیں، عشق رسول ؐ ہمارے ظاہر چال ڈھال شکل شباہت اور عمل سے ثابت ہوتا ہے،ہمیں یہ بتانے کی ضرورت ہی نہ پڑے کہ ہم مسلمان اور عاشق رسول ؐ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ زندگی کا سارا جمال اسی میں ہے کہ اپنی زندگی تعلیمات ِنبوی ؐ کی روشنی میں بسر کی جائے قیامت کے روز پہلا سوال نماز کا ہوگا، لیکن سب سے پہلا فیصلہ قتل کا کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں