جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کا ورثہ قلعہ نندنہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کا ورثہ قلعہ نندنہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ابو ریحان البیرونی نے اس قلعہ میں بیٹھ کر زمین کا نصف قطر معلوم کیا تھا اور طول بلد اور عرض بلد کا کلیہ بھی اسی مقام پر بیٹھ کر ایجاد کیا، شیر شاہ سوری کی فوجوں نے انہیں پہاڑوں پر پڑاؤ کیا اب بھی بیرون ملک سے سیاح یہاں آتے ہیں جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کا یہ قیمتی ورثہ حکمرانوں کی عدم توجہی کیوجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہے، قلعے کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور ان میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں کسی بھی حکومت نے اس قلعے کی تزئین و آرائش کی طرف کبھی توجہ نہیں دی جس کیوجہ سے قلعہ نندنہ آخری ہچکیاں لے رہا ہے،سابق صدر پرویز مشرف نے جہلم دورہ کے موقع پر قلعہ نندنہ کی تزئین و آرائش کا اعلان کیا تھا لیکن وہ اعلان، اعلان ہی ثابت ہوا، اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا اب اگر حکومت پنجاب محکمہ آثار قدیمہ اس طرف خصوصی توجہ دیں تو تحصیل پنڈدادنخان کے اس ورثہ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور قلعے تک سڑک تعمیر کرکے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی مہیا کئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں