سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ممنوعہ مضر صحت جنسی ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ممنوعہ مضر صحت جنسی ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر، فحاش لٹریچر کی بھرمار، پنجاب حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈرگ کنٹرول ونگ سوشل میڈیا پر جاری کردہ دھندہ روکنے میں بری طرح ناکام، وزیر اعظم پورٹل پر شکایات کا انبار، نئی نسل کی تباہی کا سبب بننے والا دھندہ محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث پروان چڑھ رہا ہے، غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت جاری،سوشل میڈیا سمیت دیگر ویب سائٹس نے معاشرتی بے راہ روی پھیلانے کی تمام حدیں پارکر دیں،جنسی ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری شہریوں کو ممنوعہ ادویات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جانے لگیں،ڈی جی ایف آئی اے اور پنجاب حکومت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈرگ کنٹرول ونگ پنجاب سوشل میڈیا پر جنسی ادویات کی فروخت روکنے میں بری طرح ناکام۔شہریوں کی جانب سے وزیر اعظم پورٹل پرشکایات کے انبار لگ گئے،پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث مکروہ دھندہ تیزی سے پھیلنے لگا،جنسی ادویات کی غیر قانونی تشہیر ڈرگ ایکٹ 1976ڈریپ ایکٹ2012کے سیکشن 27اور 23کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،شہری سراپا احتجاج، شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنا کر ممنوعہ ادویات کی فروخت میں کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور سوشل میڈیا پر ممنوعہ ادویات کی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح افراد بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں