کھیل کے میدان آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں،فرازحسین چوہدری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم کھیل کے میدان آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں، کھیل معاشرتی فلاح و بہبود کے ضامن ہیں،کھیلوں کی سرگرمیوں طلباء کے تعمیر کردار شخصیت میں روح رواں کا کردار ادا کرتی ہیں، کھیل طلباء کی زہنی تشکیل نو کا فریضہ ادا کرتے ہیں، انہیں امن، برداشت، تعاون اور رواداری کا درس دیتے ہیں، جو تعلیمی ادارے اپنے طالبعلموں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرتے ہیں وہ بہترین نتائج دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈینیٹر و سینئر رہنما فرازحسین چوہدری سید ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ٹرائلز کے موقع پر کیا، چیف کوارڈینیٹرفراز حسین چوہدری نے خوبصورت شاٹ کے ساتھ چھکا لگا کر ٹرائلز کا افتتاح کیا،اس موقع پرفراز حسین چوہدری نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے پْر امید ہیں، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ جہلم میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہی ہسپتال ویران کیے جا سکتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل لیول تک لیجانے کے لیے مختلف انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو یہاں لائیں گے اور پی ایس ایل کی آفیشل ٹیموں کے کوچز سے بھی درخواست کی ہے کہ جہلم آ کر ٹرائلز کریں، یہاں کے ٹیلنٹ کو بھی آگے جانے کا موقع مل سکے اْنکا کہنا تھا کہ ہاکی، فٹبال، کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں جہلم کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، ان صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس کے بعد فواد حسین چوہدری بلال ٹاؤن ٹینکی والے گراؤنڈ پہنچے جہاں علاقہ مکینوں نے ڈھول کی تھاپ کے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیانوجوان کھلاڑیوں اور کالجز کے پروفیسرز، حلقہ کونسلر خادم حسین بٹ، فٹبال اور کرکٹ کوچز کے ساتھ ملاقات کی ٹینکی گراؤنڈ کو بلال ٹاؤن کرکٹ اکیڈمی میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکی گراؤنڈ کو جلد مِنی اسٹیڈیم ڈکلئیر کروایا جائے گا اور یہاں نیشنل لیول کی کرکٹ اکیڈمی بنائی جائے گی، جسے آپ سب کی مشاورت سے بلال ٹاؤن کرکٹ اکیڈمی کا نام دیا جا ئے گا،قومی کھلاڑی یہاں آ کر لوکل ٹینلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،نوجوان کھلاڑیوں نے فرازحسین چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں