جہلم چوا بابا گرونانک صاحب گردوارہ صاحب میں بھارت سمیت دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں کی آمد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم قلعہ روہتاس کے پہلو میں واقع چوا بابا گرونانک صاحب گردوارہ صاحب میں بھارت سمیت دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں کی آمد، گردوارہ بابا گرونانک کی تزین و آرائش دیکھ کرسکھ یاتریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کروا رکھے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کی گئی تھی۔ جبکہ اردگرد پولیس کے سنائپر ز بھی تعینات کئے گئے تھے، امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ پولیس فورس کے مسلح دستے بھی گشت کرتے رہے، ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیا گیا، بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنا اور سکھوں کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش و رسائی دینا خوش آئند اقدام ہے، جسے سکھ برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او جہلم کو بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں