کسانوں کو بروقت کھادوں کی دستیابی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے,کمشنر ساہیوال

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم: کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ کسانوں کو بروقت کھادوں کی دستیابی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جن سے ڈویژن میں ہر جگہ کھاد دستیاب ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کھاد کی دستیابی اور ضروری اشیاء صرف کی قیمتوں کے حوالے سے ہونے والے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنرزواجد علی شاہ، کیپٹن (ر) علی اعجاز، احمر سہیل کیفی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرریونیو فضائل مدثر اور تینوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم میں 13نومبر سے اب تک 1473انسپکشنز کی گئی ہیں جس دوران خلاف ورزی پر 90مقدمات درج کروائے گئے، 45گوداموں کو سیل کیا گیا اور 11دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں