ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم )ایڈیشنل کمشنر جنرل، شیر افگن چوہدری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈی سی آر سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال عکاشہ رسول، سوشل ویلفیئر آفیسر نعم گلزار، عمارہ یسمین ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن، امجد علی سوشل نیڈ افیسر، سید محمد عباس سوشل نیڈ آفیسر، سید علی طاہر سوشل نیڈ آ فیسر، عمتل عزیز سماجی کارکن اور خصوصی افراد کے نمائندگان محمد نعیم بشیر اور خرم شہزاد نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور خصوصی افراد کو %50 کرائے میں رعایت کے حوالے سے عملی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی بات کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے تجاویز دیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے تجاویز دیں کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد حصہ بنانے کے لیے ضلع ساہیوال میں مختلف ٹریننگ پروگرام کے انعقاد ممکن بنایا جائے۔ خصوصی افراد کے نمائندگان نے نابینا کمیونٹی اور سماعت سے محروم افراد کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں۔
