کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ٹریفک رولز پر عملدرآمد بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی۔ٹی۔او ساہیوال

Spread the love

(ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم)

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں زیر تربیت طلباء کے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اقوام کی ترقی میں ٹریفک رولز کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے زیر تربیت طلباءکو ٹریفک قوانین اور سموگ آگاہی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ کبھی بھی ٹریفک رولز کو نظر انداز مت کریں روڈز پر ڈسپلن کے ساتھ چلیں،لین لائن کی پابندی کریں اورحادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نےسموگ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سموگ زریلی گیسز سے پیدا ہونے والا ایک دھواں ہے جس سے بہت ساری بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اس لیے تمام ڈرائیورز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی بر وقت ٹیوننگ اور فٹنس کا خاص خیال رکھیں۔ سموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دوران سفر فیس ماسک،عینک اور ہینڈ گلووز کا استعمال ضرور کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں