ڈاکٹرزعمل گروپ نے سال 2022-23کے لئے اپنے امیدوارں کا اعلان کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈاکٹرزعمل گروپ نے سال 2022-23کے لئے اپنے امیدوارں کا اعلان کر دیا,ڈاکٹرعدنان نجب کو صدر اور ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن کو جنرل سیکرٹری کے لئے نامزد کر دیا گیا، پی ایم اے جہلم سال2022-23 میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ڈاکٹرز عمل گروپ نے اپنے امیدوارں کا اعلان ایک تقریب کے دوران کیا,ڈاکٹرز عمل گروپ کے لئے صدر کے امیدوار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرعدنان نجب,جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن,سینئر نائب صدر ڈاکٹرروداب عرفان مجید، نائب صدر ڈاکٹرمحمد اسد احمد، نائب صدر دینہ ڈاکٹرارشاد علی تنیو، نائب صدر سوہاوہ ڈاکٹرشاہ زین شبیر، نائب صدر سرائے عالمگیر ڈاکٹر مظہراقبال، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرتوقیراحمد، کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر سعید انور، فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر حرا اسلام،انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر اسماء عثمان شامل ہیں جبکہ سنٹرل کونسلرز کے لئے ڈاکٹر نعیم غفار، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹرآمنہ پرویز، ڈاکٹرہارون علی وائیں، ڈاکٹرمشتاق احمد، ڈاکٹر ابو زراعظم، ڈاکٹرنویداحمد، ڈاکٹرثناء اللہ، پرونشل کونسلرز کے لئے ڈاکٹرزاہد یوسف، ڈاکٹرعلی شوکت افتخار، ڈاکٹرسرمد حفیظ، ڈاکٹرمیجرعذرا پروین،ڈاکٹر عامرسلطان، ڈاکٹرطارق محمود، ڈاکٹرشبیر اختر شاہ، ڈاکٹرعمار زیب، ڈاکٹراحمد حسن، ایگزیکٹو ممبر زکے لئے ڈاکٹرمنیراعظم، ڈاکٹرسید زبیر یونس، ڈاکٹرامجد حسین، ڈاکٹرظہورالحق کیانی، ڈاکٹرنوشیروان اعظم، ڈاکٹرعاصمہ جمیل، ڈاکٹراحمد رضا نعمانی، ڈاکٹرانعام اللہ جمالی، ڈاکٹرظفر مغل شامل ہیں۔ صدر کے امیدوار ڈاکٹر عدنان نجب نے کہاکہ پی ایم اے ڈاکٹرز کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، ضلع جہلم اور تحصیل سرائے عالمگیر کے ڈاکٹرز پر مشتمل پی ایم اے کے انتخابات 12 دسمبر بروز اتوار پی ایم اے ہاؤس محمدی چوک میں انعقاد پزیر ہونگے۔جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں