صحافت ایک مقدس پیشہ ہے,سابق صدرڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے،صحافت معاشرے کی آنکھ اورکان ہیں جسطرح جسم میں تمام اعضاء اہم ہیں لیکن ان میں آنکھیں بہت ذیادہ اہمیت کی حامل ہیں اگر جسم سے آنکھیں نکال دی جائیں تو پورا جسم ناکارہ ہو کر رہ جاتا ہے اسی طرح صحافت کے پیشے کو معاشرے سے اوجھل کر دیا جائے تو معاشرہ اندھیروں میں ڈوب جائے گا،اسی طرح معاشرے میں سارے شعبے اہم ہیں عدلیہ، مقننہ،انتظامیہ اور صحافت ان چاروں ستونوں کے بغیر معاشرہ ادھورا ہے لیکن ان میں شعبہ ذرائع ابلاغ یعنی صحافت بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہاربرطانیہ سے آئے ہوئے سابق صدرڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب عرفان الحق نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیاں اور اچھائیاں ضرور ھوتی ہیں،برائیوں کو حکومت وقت کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ایک صحافی میں یہ اوصاف ضرور ہونے چاہیے کہ وہ ایمان دار ہو سچا ہو بہادر ہو اور حکومت وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا ہو، میڈیا ملک و قوم اور سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے ہر قسم کے تعصب سے پاک ہوکر قومی جذبے اور حقیقی سوچ کو آگے لیکر چلے۔ ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کی بھی تاریخی جدوجہد شامل ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم کے تمام صحافی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں صحافت معاشرے میں آنکھ اور کان کی مانند ہوتی ہے صحافیوں کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر علاقے کی بلاامتیاز خدمت کرنی چاہئے،صحافی منفی رپورٹنگ سے دور رہ کر اپنا نام روشن کر سکتے ہیں کیونکہ صحافت میں مثبت رپورٹنگ سے ملکی ترقی کی مزید راہیں کھلتی ہیں۔ ضلع جہلم میں معیاری صحافت کو بلند کرنے کیلئے حقیقی صحافیوں کو مزید کوششیں کرنی ہونگی انہوں نے کہاکہ دنیا میں ملک و قوم اور ریاست کی پہچان کو میڈیا ہی کے ذریعے روشناس کروایا جاتا ہے صحافی حضرات ہر قسم کے دباؤ سے ہٹ کر حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو اپنا شیوہ بنائیں، میڈیا سمیت سب کو ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا نا ہوگا۔اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، میڈیا کوآرینٹر محمد شہباز بٹ،جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، آفس سیکرٹری عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابداور چوہدری عامر غفور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں