پریس کلب جہلم کے سامنے پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی

Spread the love

پریس کلب جہلم کے سامنے پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اگیگا ضلع جہلم راجہ افضل کیانی اور جنرل سیکرٹری اگیگا ضلع جہلم راجہ زبیر جنجوعہ نے مطالبات پیش کیے کہ
۱۔ تمام ایڈہاک الاونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں۔
۲۔ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس وفاق کی طرز پر رننگ بیسک پے پر دیا جائے۔
۳۔ ریٹائرمنٹ کے لیے 55 سال عمر کی لازمی شرط کا خاتمہ کیا جائے۔
۴۔ تمام کنٹریکٹ ملازمین کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے۔
۵۔ ہاوس رینٹ الاونس اور میڈیکل الاونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
۶۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
پنجاب کے ملازمین کو دوسرے صوبوں کے ملازمین کی طرح ہیلتھ کارڈ دیا جائے اور مکان کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں۔
ریلی اور احتجاج میں اساتذہ راہنماؤں اور اہپکا کے راہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں