انکی قربانی پر پوری قوم کو خاص طور پر جہلم کے شہریوں کو فخر ہے۔سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دیرینہ ساتھی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے میجر محمد اکرم شہید کی پچاسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ وہ ایک سچے پاکستانی اور جہلم کے ثبوت تھے ،انہوں نے پچاس سال پہلے 1971 کی جنگ میں بہادری سے لڑتے ہوئے جان وطن پر قربان کر دی تھی،ان کی قربانی پر پوری قوم کو خاص طور پر جہلم کے شہریوں کو فخر ہے،وہ ان کے گاؤں کے قریب ہی رہنے والے تھے، بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتا، قرآن کریم میں ارشاد ہے جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو ،وہ زندہ ہیں مگر تمہیں اس کا شعور نہیں۔انہوں نے کہا کہ میجر اکرم شہید نشان حیدر جہلم کا فخر اور ہیرو تھے وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔