تھانہ کسووال پولیس کی کاروائی

Spread the love

ساہیوال چیچہ وطنی چوہدری آصف ندیم آرائیں:*

:DPO ساہیوال جناب صادق بلوچ صاحب کی خصوصی ہدایات پر اور DSP چیچہ وطنی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کسووال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان 1.وسیم ولد بشیرارائیں 2.احسان ولداکرم ارائیں 3. شفیع موچی ساکنائے اقبال نگر کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ ناجائز با لترتیب1 پمپ ایکشن 1 رپیٹر اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کرلیے. ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متعدد چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا.
ملزمان کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج کر کے سرقہ کے مختلف مقدمات میں تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے
_ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم ناصر ولد مانک قوم تلہ سکنہ115/7CR کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چرس 1240.گرام برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا
جبکہ ملزم وارث ولد حاکم مسیح سکنہ 118/12L کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں