حکومت پنجاب کی طرف سے تعمیراتی محکموں کو ضلع میں جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کے احکامات

Spread the love

ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں )حکومت پنجاب کی طرف سے تعمیراتی محکموں کو ضلع میں جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کے احکامات ملتے ہی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں افسران کو آگاہ کردیا-انہوں نے کہا ہے کہ منصبوں کی تکمیل میں تاخیر کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے-ڈپٹی کمشنر نے سکیموں پر پیش رفت،فنڈز کے اجراء کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی-انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیموں میں شفافیت اور میعار یقینی بنایا جائے وزیر اعلی عثمان بزدار ضلع میں جاری تمام کاموں کو خود مانیٹر کررہے ہیں ضلعی محکمے رواں مالی سال تمام منصوبوں کی تکمیل کا کام مکمل کریں -واجد علی شاہ نے مزید کہا کہ مرحلہ وار تمام اسکیموں کا دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام رواں ماہ ہر صورت مکمل کیا جائے ڈی سی کو اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سمیت،ریپ،سیپ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں