اوکاڑہ (چوہدری آصف ندیم آرائیں )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاروائیاں انتہائی احتیاط کی متقاضی ہیں انتہائی احتیاط ،ذمہ دارانہ رویہ اور اجتماعی کاوشیں ہی ڈینگی کے خلاف کار گر ہتھیار ثابت ہونگی ہ میں اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھنا ہے اور صفائی ستھرائی کے دائرہ کا ر کو شہروں اور گاوَ ں تک بڑھانا ہے اور آگاہی اور عمل کے ذریعے اس کو ایک مستقل شکل دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سر براہان سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی اور ڈسٹر کٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں ہاٹ سپاٹس ویکٹر سر ویلینس ،آگاہی مہم ،سرکاری دفاتر ،فیلڈدفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں کی جانچ پڑتال اور ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں لیکن موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہر شخص اپنے طور پر انسداد ڈینگی اقدامات کا حصہ بنیں ۔ ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے مقامات تلف کئے جائیں اس سلسلہ میں لوگوں میں شعور و آگاہی کو پروان چڑھانے اور انہیں اس مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ صحت کی 114 آوٹ ڈور ٹی میں 695 ان ڈور ٹی میں کام کررہی ہیں ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے
