ساہیوال میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران نے ساہیوال میں پہلی بار آنکھ کے قرنیہ کی کامیاب پیوندکاری

Spread the love

ساہیوال( چوہدری آصف ندیم آرائیں )ساہیوال میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران نے ساہیوال میں پہلی بار آنکھ کے قرنیہ کی کامیاب پیوندکاری پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کو مبارک باد دی ہے۔ یہ بات واضع رہے کہ ساہیوال میں پہلی بار آنکھ کے قرنیہ کی پیوندکاری کی گئی جس میں ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے آ نکھ کے شفاف پردے کاٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ اس ٹرانسپلاٹ سے 3 مریضوں کی بینائی بحال ہوچکی ہے۔ساہیوال میں تاریخ میں بہت بڑا اعزاز اور سنگ میل ہے- پرنسپل ڈاکٹر راشد قمر راؤ اس موقع پر کہا کہ قرنیہ کی پیوند کاری کو ہسپتال کے شعبہ آئی کی بڑی کامیابی ہے مزید کہا جن لوگوں کی نظر کمزور اور آنکھوں کے مسائل ہیں وہ لوگ کسی قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد مصطفیٰ، ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر ریاض الحق، ڈاکٹر کامران شوکت، ڈاکٹر شاہد، اور ڈاکٹر جنید اقبال موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں