ذیشان اکبر نے مکس مارشل آرٹ کے قومی سطح کے مقابلے کے فائنل میچ میں خیبر پختون خواہ کے کھلاڑی کو شکست دیکر ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد(بیورو چیف ڈاکٹر ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ایک اور عزاز، پاکستان سطح کی مکس مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں جی بی کے دو کھلاڑیوں نے فائنل رونڈ اپنے نام کرلیا۔ ضلع غذر کے گاؤں گلوداس سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان ذیشان اکبر نے مکس مارشل آرٹ کے قومی سطح کے مقابلے کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی کو شکست دیکر ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ اوشکھنداس گلگت سے تعلق رکھنے والے جلباز نے بلوچستان کے کھلاڑی کو فائنل میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بن گئے۔ذیشان اکبر نے قومی سطح کے اس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بلوچستان کو شکست دیدی اس کے بعد سیمی فائنل میں سندھ اور فائنل میں خیبرپختونخوا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے۔جبکہ جلباز نے پہلے میچ میں اسلام آباد، دوسرے میں پنجاب اور فائنل میں بلوچستان کے کھلاڑی کو شکست دے کر فاتح قراتح قرار پائے۔واضح رہے زیشان اور جلباز دونوں فاتحین کو ٹائٹل بیلٹ کے ساتھ ساتھ پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعام سے نواز گیا۔جلباز اور ذیشان اکبر کی قومی سطح کے فائٹنگ مقابلے میں شاندار کامیابی پر گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی حلقوں نے مبارک دی ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایم اے جی بی کے بانی علیم صوبر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانون دنیا کے کسی بھی نوجوانوں سے کم نہیں ہے بس یہاں صرف کمی کے تو موقوں کی۔اس قومی سطح کے ایونٹ میں ہمارے نوجوانوں نے نہ صرف جی بی بلکہ پاکستان سطح پر جی بی کی نمائندگی کرتے ہوئے جی بی کا نام روشن کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں یہ کھلاڑی جب گلگت پہنچیں گے تو ان کا حکومتی سطح پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔