ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرانے کی ٹھان لی

Spread the love

ساہیوال14دسمبر(چوہدری آصف ندیم آرائیں )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرانے کی ٹھان لی-انہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیری حربوں پر ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا-انہوں نے تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کیلئے ساہیوال آرٹس کونسل آف دی آرٹس کا دورہ کیا- ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس فراست،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اکرم وٹو،ایکسین بلڈنگز بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈی سی نے ٹف ٹائلز کی تنصیب،کارپٹ بچھانے،فارسیلننگ کے کام کا جائزہ لیا-وہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال بھی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے اور منصوبہ کو ڈیڈ لائن کے اندر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کو عوام کے لئے کھولا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں