ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آف پاکستان محمد حنیف خٹک ملائیشیا کے ممبر پارلیمنٹ حسن الدین بن محمد یونس سے ملاقات کر رہے ہیں۔
ملاقات میں حسن الدین بن محمد یونس اور محمد حنیف خٹک کے درمیان دونوں ممالک میں سول ڈیفنس کی ورکنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے ممبر پارلیمنٹ جناب حسن الدین بن محمد یونس نے آج 13 دسمبر 2021 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس، اسلام آباد میں جناب محمد حنیف خٹک ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب حسن الدین بن محمد یونس اور جناب محمد حنیف خٹک نے دونوں ممالک میں سول ڈیفنس کی ورکنگ ڈائنامکس پر تبادلہ خیال کیا۔ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نے ملائیشین پارلیمنٹیرین کو پاکستان میں سول ڈیفنس کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا جس میں ملک بھر میں قائم اس کے تربیتی اداروں کے ذریعے معاشرے کے مختلف طبقات کو سول ڈیفنس کی تربیت دی جا رہی ہے۔جناب حسن الدین بن محمد یونس نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر زور دیا اجلاس کے دوسرے سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ جناب ایوب چودہری نے بھی شرکت کی اور سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔آخر انہیں ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آف پاکستان محمد حنیف خٹک کی طرف سے شیلڈ بھی دی گئی۔