لاہور انارکلی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں, سید خلیل حسین کاظمی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)لاہور انارکلی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردی کی چنگاری کہیں نہ کہیں سلگ رہی ہے اور نادیدہ قوتیں اس کو شعلہ بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے سیکورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے لاہور انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک نے سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لئے اعصابی جنگ شروع کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اسی جنگ میں پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج و سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے تحفظ کے لئے پاک فوج، سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداء سانحہ انارکلی بازار میں اپنی جانیں قربان کر کے ہمیں سبق دیا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر جان تک قربان کر دیں گے لیکن دشمن کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آخر میں انہوں نے شہید ہونیوالوں کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی اور زخمیوں کے لئے صحتیابی کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں