پاکستانی  قونصلیٹ آف پاکستان اور برٹن کونسل کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق  لینڈ آف اپرچیونٹی کے نام سے  ایک سیمینار

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )

    مورخہ 27 جنوری 2022 پاکستانی  قونصلیٹ آف پاکستان اور برٹن کونسل کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق  لینڈ آف اپرچیونٹی کے نام سے  ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔  جس میں پاکستانی اور برطانوی  سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔برطانوی  مقررین  کا کہنا تھا کہ پاکستان  میں کاروبار کرنے کے بہت سے مواقع موجور ہیں اور اگر وھاں پر سرمایہ کاری کی جائے تو وہ محفوظ ہیں اور رونوں ممالک کے تعلقات  کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔قونصل جنرل آف طارق وزیر نے سیمینار کا آغاز  اپنے مختصر  خطاب  سے کیا ۔ پی بی بی سی کے نائب چیرمین نایجل پیٹرز نے سیمینار  کا تعارف کرایا اور آنے والے مہمانوں  کو خوش آمدید کہا۔ پی بی بی سی کی چیرمین اور انگلینڈ میں اعزازی قونصل جنرل آف پاکستان جیولین ہیملٹن, سی ای او گریٹر مانچسٹر کلیو میمٹ, وزیر اعظم کے پاکستان کے لئے نمائندہ ٹریڈ ایم  پی مارک ایسٹ وڈ اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ بی بی سے ڈیبرا سمتھ  اور ٹونی میکسوینی نے کاروبار میں  اپنے تجربات کو شئر کیا اور پاکستان  میں بزنس کو فروغ دینے پر زور دیا۔  ہائی کمیشن آف پاکستان عزت مآب معظم احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستان  کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ اور پاکستان اس دور میں کاروبار کے لئے بہترین ملک ہے میں انگلینڈ میں رہنے والے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ پاکستان میں  کاروبار کو فروغ دیں ملک کی ترقی میں حصہ لیں ۔  پاکستان میں تجارت اور صنعتی ترقی کے بہت سے مواقع ہیں ان کا فائدہ اٹھائیں۔  مانچسٹر کے مشہور بزنس مین انیل مسرت نے بتایا کہ پاکستان میں پراپرٹی کا بزنس کرنے کے بہت سے مواقع ہءں جس سے بہت سا زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔  وہاں پر آپ کو ہر کام کرنے کی سہولت ہے اور جتنا بھی ہوسکتا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں۔  شفیق شہزاد ٹریڈ انویسٹمینٹ منسٹر آف پاکستان ہائی کمیشن   اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیکریٹری محمد  اختر نے سیمینار کے شرکاء کو پاکستان میں تجارت  کے بارے میں بڑی مدلل معلومات فراہم کیں جس میں انہوں نے ملکی اور غیرملکی انویسٹمنٹ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اس میں بہت سی چیزوں  مثلا پھل ،  سبزیاں گندم ،  گنا  جس سے چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔  پاکستان  میں ٹیکسٹائل انڈسٹری،  فوڈ پروسیسنگ ،  آٹو موبائل، ہاوسنگ کنسٹرکشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورزم ہاسپٹیلٹی اور دیگر اداروں  میں بھی کاروبار کے بہت سے مواقع حاصل ہیں ۔ اور پاکستان ان شعبوں میں خاصی ترقی کر رہا ہے۔  اور اگر ملک سے باہر رہنے والے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تو پاکستان کی ترقی کے مزید راستے کھل جائیں گے۔  اور برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ لارڈ واجد خان نے سیمنار کی کامیابی پر قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ اخر میں مقرین میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئں  تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا اور کاروباری شخصیات نے اہم سوالات کیے جن کے انہیں جوابات دیئے گئے۔ آ تقریب کے آخر میں ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔   اس دوران ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان ، قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ منسٹر شفیق شہزاد اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر لوگوں میں گھل مل گئے اور مہمان نوازی نبھائی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں