کرونا وائرس وبا کی وجہ سے 181 ڈاکٹروں اور نرسوں اور اولڈ پیپلز کئیر ہومز میں کام کرنے والے 131 کئیر ورکرز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Spread the love

لندن (عارف چوہدری)

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع بارے بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک کرونا وائرس سے نیشنل ہیلتھ سروس میں پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے والے  181 ڈاکٹروں اور نرسوں  اور اولڈ پیپلز کئیر ہومز میں کام کرنے والے 131 کئیر ورکرز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ مشکل ترین حالات میں پورے پارلیمان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر سوالات جوابات کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر کئیر سٹیمر نے وزیراعظم بورس جانسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اولڈ پیپلز کئیر ہومز میں ہونے والی اموات بارے کہا کہ حکومت کی غفلت سے ایسا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں