منشیات فروش گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پرسرکل افسران کی زیر نگرانی جہلم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے13کس ملزمان 1۔وقاص جمیل ولد شیخ جمیل احمد سکنہ شمالی محلہ جہلم2۔محمد سفیان ولد مہندی خان 3۔عدنان ولد عبدالخالق سکنائے بلال ٹاؤن جہلم4۔ایاز علی ولد مکرم خان 5۔اختر زیب ولد محمد سلیم سکنائے گھرمالہ جہلم6۔عباس ولی ولد باقر خان سکنہ پیراغیب جہلم7۔ابوبکر ولد زبیر نوید سکنہ چونترہ جہلم8۔طاہر عباس ولد غلام عباس 9۔حامد ستار ولد عبدالستار سکنائے کولپور جہلم10۔فقیر حسین ولد جمعہ خان 11۔اختر علی ولد بی خان12۔خیر جان ولد محمد غفار 13۔نعمت اللہ ولد حکیم خان سکنائے گھرمالہ جہلم کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ASIواجد حسین تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم محمد ناصر ولد محمد فضل سکنہ نوشہرہ وکاں ضلع گوجرانوالہ سے300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب سب انسپکٹر محمد اعظم انچارج چوکی دھریالہ جالپ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اظہر محمود عرف ڈڈو ولد محمد اکرم سکنہ ساؤوال سے 1کلو300گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1800روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صدام اللہ حسین شاہ ولد ریاض حسین شاہ سکنہ ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین سے 1کلو 280گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 700روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محسن رضا ولد محمد بوٹا سکنہ ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین سے 1کلو260گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1200روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں