ریڈ کریسنٹ میٹرنٹی ہسپتال غریب مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا ایک فلاحی ہسپتال

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ریڈ کریسنٹ میٹرنٹی ہسپتال غریب مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا ایک فلاحی ہسپتال ہے جس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور وہاں زچہ بچہ کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر وچیئرمین ریڈ کریسنٹ ساہیوال محمد اویس ملک نے ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں اے ڈی سی فنانس اور ایڈمنسٹریٹر یاسر فرید اور ممبران حاجی احسان الحق ادریس، پروفیسر قمر الزمان خان، ڈاکٹر شہزاد طاہر، چوہدری سلطان محمود اورمسز شاد مسعود نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں عملے کی تعیناتی کا طریقہ کار واضع کیا جائے تاکہ زچہ بچہ وارڈز کی ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کی بھرتی ہوسکے۔ انہوں نے ہسپتال میں چلڈرن سرجیکل بلاک تعمیر کرانے پر فرشتہ فیملی کی فلاحی خدمات کو سراہا اور ایڈمنسٹریٹر یاسر فرید کو ہدایت کی کہ اسے جلد مکمل کرانے کیلئے کنٹریکٹر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور ان میں بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں