لندن میں بھی کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد کم ہو نے لگی

Spread the love

لندن (عارف چودھری )کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب لندن سے حوصلہ افزا ء خبر آئی ہے کہ لندن میں بھی کورونا وائرس دھیما پڑنا شروع ہوگیا ہے اور ایک بڑے ہسپتال میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔

لندن میں اب تھوڑی تعداد میں ہی لوگوں میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے ،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بعد حکومت اب پابندیاں اٹھانے پر غور کررہی ہے لیکن علاقائی تغیر کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم کے طورپر آگے بڑھنا ہے ، جہاں جہاں وائرس موجود ہے ، ان علاقوں میں اب بھی سخت پابندیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں