کونسل کے امیدوار فیصل محمود، گریولی ہل کونسل کے امیدوار آصف محمود نے گزشتہ روز برمنگھم سٹی کی مقامی مساجد میں نمازیوں سے ملاقتیں کی

Spread the love

برمنگھم(عارف چودھری) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے ایم پی کے امیدوارکونسلر رابرٹ ایلڈن، وزیر مملکت وینڈی مورٹن ایم پی، ورسیسٹر کے سابق میئر کونسلر چودری اللہ دتہ، گلیب فارم اینڈ ٹائل کراس کونسل کے امیدوار فیصل محمود، گریولی ہل کونسل کے امیدوار آصف محمود نے گزشتہ روز برمنگھم سٹی کی مقامی مساجد میں نمازیوں سے ملاقتیں کی اور مختلف ایشوز پرتبادلہ خیال کیا اور ایشین ووٹرز کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔ کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے گلیب فارم اینڈ ٹائل کراس کونسلر کے امیدوار فیصل محمود نے نمازیوں سے کنزرویٹو کونسل کے امیدورا رابرٹ ایلڈن سے مختلف لوگوں کا تعارف کرایا اور ان کے لئے ووٹ کی درخواست بھی کی انہو ں نے مزید کہا ایشین ووٹرز خصوصا پاکستانی اور بنگلا دیشیی ووٹرز اس ضمنی اور آنے والے 3 میئ کے برمنگھم سٹی کونسل کے انتخابات میں لیبر پارٹی کو ایسا سبق سکھائیں کے وہ مدتوں یاد رکھیں کہ ایشین لوگ لیبر پارٹی کے زر خرید غلام نہیں ہیں اس الیکشن میں لیبر بھیڑ چال کا مکمل خاتمہ کر دیں گے ۔ ان ء شااللہ اور کنر ویٹو پارٹی کے تمام امیدوارں کو لینڈ سلاڈ وکٹری دیلائیں گے ۔ کیونکہ کنرویٹو پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے برمنگھم جیسے بڑے شہر میں 30 کے لگ بھگ ایشین امیدواروں کو کونسلرز کے ٹکٹ بھی دیئے ہیں ۔ دوسری بات جہاں بھی لیبر کے کونسلرز ایریا تھے وہاں مسائل کے انبار لگ گئے ہیں اس کی بہت سی وجوہات ہیں جب سے کونسل نے فری کولیکشن سروس بند کی ہے برمنگھم کے انر سٹی ایریاز فلائی ٹپنگ زون بن گئے ہیں ۔ روڈ اور فٹ پاتھوں کی حالت زار بہت بری ہو گئی ہے جگہ جگہ گھڈے ہیں ۔ سٹی سنٹر میں گرین زون کے نام پر 8£ پاونڈ سے روزانہ کی بنیاد پر چارچ لگا دیا گیا ہے ۔ جب کہ کنزویٹو پارٹی نے اس کا متبادل بھی دیا تھا۔ تیسری بات گذشتہ 12 سالوں میں کونسل ٹیکس 48 فیصد تک بڑھا دیاگیا ۔ جب کہ برمنگھم شہر ہی میں جہاں بھی کنرویٹو پارٹی کے کونسلرز موجود ہیں وہ علاقے صاف ستھرے اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔ فیصل محمود نے برمنگھم کی تمام کیمونٹی خصوصا ایشین کیمونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا اس بار لیبر کی بھیڑ چال کا خاتمہ کرنا ہے اور کنرویٹو کے تمام امیدواروں کو کامیاب کر کے جن کے انتخابی نشان درخت ہیں اس کے سامنے والے خانے میں × کا نشان بنا کر کامیاب کروائیں ۔ تاکہ برمنگھم کونسل میں لیبر پارٹی کی اکثریت کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں