رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی فرم یا فرد کی جانب سے بنائے جانے والے نقشہ جات کی منظور ی پر پابندی عائد

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کا بڑا فیصلہ، PCATP(پاکستان کونسل آف آرکٹیکٹس اینڈ ٹاون پلانر ز) سے رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی فرم یا فرد کی جانب سے بنائے جانے والے نقشہ جات کی منظور ی پر پابندی عائد کردی۔ گلگت میونسپل حدود میں قائم آرکٹیکٹس نقشہ جات بنانے والے تمام نجی فرمز اور افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی کمپنی، فرم کی رجسٹریشن یا لائسنس کی کاپی کے ساتھ دیگر کاغذات کے ہمراہ بلدیہ میونسپل آفس آکر تعمیراتی نقشہ جات کی منظوری حاصل کریں، بصور ت دیگر میونسپل کارپوریشن گلگت کسی بھی مکان، دکان، فیکٹری،کمرشل یا رہائشی تعمیرات کے لئے بنائے جانے والے نقشوں کی منظوری نہیں دے گی اور نہ ہی قابل قبول ہونگی۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر بلڈنگ بائی لاز کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ انہوں نے گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے جانب سے تحریری ہدایات پر مشتمل لیٹر نمبر/2016-17(20)LCB-1 و لیٹر نمبری CB-GB/05-2018 کے تحت جاری کیا ہے منگل کے روز اپنے دستخطوں سے جاری حکمنامہ میں سختی کے ساتھ ہدایت دی ہے کہ جو بھی آرکٹیکٹس فرم یا کمپنی جاری حکمنامہ کے تحت نقہ جات بنائیگی اسے ہی قبول کیا جائے گا بغیر رجسٹریشن کسی بھی تعمیراتی نقشہ قبول نہیں ہوگا ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ ایسا کسی بھی نقشے کو مسترد کرے گا بھوگس اور نام نہاد کمپنیوں کے بنائے جانے والے نقشوں پر پابندی عائد ہے لہذا میونسپل حدود میں کمرشل، رہائشی، فیکٹری، پلانٹس اور دیگر تعمیراتی نقشہ جات بنانے کیلئے پاکستان کونسل آف آرکٹیکٹس اینڈ ٹاون پلانرز کے جانب سے لائسنس یافتہ فرم یا کمپنی ہی منظورشدہ نقشہ جات ہی قابل قبول ہونگے، میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سیکشن PCATP سے منظورشدہ ضروری کاغذات لائسنس وغیرہ کے ساتھ 25 فروری 2022بوقت 11بجے صبح میونسپل آفس تشریف لائیں تاکہ ادارہذا آپ کی فرم یا کمپنی کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ مزید معلومات ایڈ منسٹریٹر بلدیہ آفس سے دفتری اوقات میں حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں