وی سی 28 کے نومنتخب جنرل کونسلر عطاءاللہ آفریدی نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازار ذخہ خیل دور آفتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے جو کہ تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی سی فنڈ سے جن اساتذہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے ان میں بازار ذخہ خیل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پہلی فرصت میں ترجیح دی جائے تاکہ وہ مقامی ہونے کے ناطے اسکولوں میں بہتر طریقے سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھے عطااللہ آفریدی نے کہا کہ بازار ذخہ خیل میں تعلیم یافتہ نوجوان موجود ہے جو کہ بے روزگار ان کو ترجیح دینے کے ساتھ سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کا سلسلہ بھی ختم ہوگا جبکہ مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی روزگار ملے گا انہوں نے اعلی حکام بالخصوص محکمہ تعلیم سے اپیل کہ ان کے مطالبات پر غور و خوص کیا جائے اور مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فوری طور پر بھرتی کیا تاکہ ان کے مسائل میں کمی آجائے اور ساتھ ساتھ بازار ذخہ خیل کے اسکول آباد ہو سکے عطااللہ آفریدی نے بتایا کہ غیر مقامی اساتذہ کی بھرتی ہونے کی وجہ سے اسکولوں میں اساتذۂ کی غیر حاضری کی شرح زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اسکول ویران پڑے ہوتے ہیں اس لیے محکمہ تعلیم کیلئے بھی یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہاں پر مقامی تعلیم یافتہ نوجوان بھرتی کیے جائیں تاکہ حصول تعلیم کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل کونسلر حاجی شیر اور دیگر ممبران بھی موجود تھے
